اسکاٹ لینڈ نے ایک بار پھر برطانیہ کو بڑی دھمکی دے دی

08:59 PM, 9 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے ایک بار پھر برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹوریجن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسکالینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کرانے کے وعدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ نے برگزٹ کے تحت یورپی منڈی سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی یونین آسان علیحدگی پراتفاق رائے پیدا نہ کرسکا تو وہ اسکالینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم ضرور کرائیں گے۔
 اسکاٹس نیشنل پارٹی کی رہنما نے یورپی یونین میں باقی رہنے سے متعلق اسکاٹش عوام کی رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ یورپی منڈی سے برطانیہ کی علیحدگی اس طرح ہونا چاہیے کہ اسکاٹ لینڈ بدستور اس کا رکن رہے۔انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم برطانیہ سے الگ ہوکر آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں رہیں گے۔
 قابل ذکر ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام نے تئیس جون دوہزار سولہ کو ہونے والے ریفرنڈ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

مزیدخبریں