بخارست: رومانیہ کے گاؤں پیٹروسینی میں قدامت پسند مسیحیوں کے مطابق سات جنوری کو حضرت عیسیٰ کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے باسی صدیوں پرانی روایت کے مطابق اس دن گھڑ دوڑ کے مقابلے کرواتے ہیں۔ مقابلوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ دور دراز سے آئے گھڑ سوار بھی حصہ لیتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے آتی ہے۔ دوڑ سے پہلے گھوڑوں کو موسمی حالات کے مطابق دوڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ بعض توہم پرست اپنے گھوڑوں کو مسیحی روایت کے مطابق بپتسمہ بھی دیتے ہیں۔