سانپ نے ہوائی اڈے پر کھڑا طیارہ ہیک کرلیا , پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا

05:35 PM, 9 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی: عمان سے دبئی جانے والے جہاز سے اچانک سانپ نکل آیا۔ پائلٹ نے جہاز اڑانے سے ہی انکار کردیا۔ پرواز کو منسوخ کرکے طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا۔

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسقط سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 0863کے مسافروں کی بورڈنگ سے قبل کارگو میں ایک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر پرواز کو منسوخ کردیا گیا جبکہ ایئر لائن انتظامیہ نے بھی سامان میں سانپ کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

ترجمان نے پریشانی اٹھانے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنگ اور صفائی کرنیوالی ٹیمیں مصروف ہیں اور کلیئرنس ملنے کے بعد طیارہ روانہ کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں