'دلیپ کمار نے فلم باغبان کی پیشکش ٹھکرا دی تھی'

05:12 PM, 9 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: مصنفہ آچلا ناگر کے مطابق فلم ساز بی آر چوپڑا نے فلم باغبان کیلئے اپنے پسندیدہ اداکار دلیپ کمار کو پیشکش کی تھی ، جو انہوں نے ساتھی اداکارہ کا فیصلہ نہ کیے جانے کے سبب ٹھکرا دی تھی۔ فلم، 94سالہ لیجنڈ کو پیشکش ہونے کے 20سال بعد 2003 میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کو لے کر بنی۔

آچلا ناگر کا کہنا تھا کہ جب بی آر چوپڑا نے دلیپ کمار تک رسائی حاصل کی تو انہوں نے کہا کہ نہ تو نرگس زندہ ہیں،نہ ہی مینا کماری۔ یہاں تک کہ راکھی نے بھی فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے فلم اس لئے ٹھکرا دی کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ کوئی بھی عصری اداکارہ ان کے مد مقابل کردار ادا کرنے کیلئے مناسب نہیں ہیں۔

مصنفہ نے مزید کہا کہ دلیپ کمار مد مقابل اداکارہ سے متعلق بے یقینی کا شکار تھے اس لئے فلم تخلیقی مراحل میں نہ جاسکی۔ بیس سال بعد بی آر چوپڑا نے اسکرپٹ اپنے بیٹے روی کے حوالے کر دیا۔ امیتابھ بچن اور ہیما مالینی کو مرکزی کردار لے کر روی چوپڑا کی زیر ہدایت باغبان فلم بنی۔

مزیدخبریں