ممبئی :ہالی وڈسٹار وین ڈیزل اپنی فلم کی پروموشن کے لئے بھارت آئیں گے۔اس بات کی اطلاع بھارتی اداکارہ دپیکا پیڈوکون نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں دی ہے۔ دپیکا نے کہا ہے کہ وین ڈیزل جلد ہی بھارت آئیں گے جہاں وہ ان کے ساتھ فلم ریٹرن آف زینڈل کیج کی اشتہاری مہم شروع کریں گے۔ہالی وڈ کی مذکورہ فلم میں وین ڈیزل کے مدمقابل دپیکا نے کام کیا ہے۔
یہ فلم دپیکا کی پہلی ہالی وڈ فلم ہے۔جس سے انہوں نے بے پناہ امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وین ڈیزل بھارت سانس روکے تمہارا انتظار کررہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں آپ کو آنے والے ہفتہ میں مل سکوں گی۔یاد رہے کہ اداکار وین ڈیزل نے ہالی وڈ کی مشہور فلمی سلسلے فاسٹ اینڈ فیورس سے عالمگیر شہرت حاصل کی ہے۔
وین ڈیزل اپنی فلم کی پروموشن کے لئے بھارت آئیں گے
02:28 PM, 9 Jan, 2017