اسلام آبادسینٹ کی قائمہ کی کمیٹی میں منسٹری آف انفارمیشن نے انکشاف کیا کہ اگر پی ٹی سی ایل نے اپنے ریٹا ئرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں رقم کی ادائیگی کی تو قومی ادارے کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ موجود ہے کیونکہ یہ رقم چالیس ارب بنتی ہے۔
پنشن کی یہ رقم پی ٹی سی ایل پہ واجب الادا ہے کیونکہ ادارے نے حکومت کے جاری حکمنامے کے باوجود پنشن کی رقم میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔ یہاں تک کہ حکومت ہرسال بجٹ میں ریٹا ئرڈ ملازمین کی تنخواہ میںاضافہ کرتی رہی ہے ۔ جب سے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی گئی ہے اس دور سے ادارے نے اپنے ملازمین کی سہولیات بند کر رکھی ہیں۔
ریٹا ئرڈ ملازمین نے اپنے حق کی خاطر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے ، یاد رہے فروری 2016میں ایپکس کورٹ نے ptclکے ریٹا ئرڈ ملازمین کی پنشن میں 20%اضافے کا حکم دیا تھا۔
ملازمین کو پنشن کی ادائیگی، پی ٹی سی ایل کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
01:26 PM, 9 Jan, 2017