لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے خواجہ سراوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے مردم شماری میں خواجہ سراوں کو شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار شیراز اکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ مارچ 2017 ءمیں ہونے والی مردم شماری میں خواجہ سراوں کو شامل نہیں کیا جا رہا ۔
جس سے خواجہ سراو¿ں سے معاشرہ میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت خواجہ سراءبھی معاشرے کا حصہ ہیں ان کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر وزارت بہبود آبادی نے بھی اپنا جواب جمع کروا دیا اور کہا کہ خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراوں کو مردم شماری میں شامل کیا جائے اور اس حوالہ سے رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ کا خواجہ سراوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم
12:17 PM, 9 Jan, 2017