واشنگٹن:منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طنز اور نصیحت ایک ہی ساتھ کر دی ، ایک انٹرویو میں باراک اوباما نے ٹرمپ کو امریکی اداروں کا 'احترام' کرنے کی نصیحت کی اور پھر لگے ہاتھ ٹرمپ کو کاروباری آدمی ہونے کا طنز کرتے ہوئے کہا کہ۔وائٹ ہاو¿س کو اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر چلانے کی کوشش نہ کریں۔
نصیحتوں کے بعد حالیہ امریکی صدر نے نو منتخب صدر کو خبردار کر دیا ،کہ ملک چلانے اور مہم چلانے میں فرق ہوتا ہے ۔اوباما نے کہا کہ 'وہ (ٹرمپ) جو کچھ کہیں گے، عالمی بازارِ حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر میں لوگ اسےسنجیدہ لیں گے۔نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکاکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔