گجرات :جوان بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں اپنی بوڑھی ماں اور بہنوں کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔ بہنیں بھائی اور ماں کھلے آسمان کے نیچے بارش اور سردی میں رہنے پر مجبور۔گجرات شہر کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے جاوید نے اپنی بوڑھی ماں بھائی اور بہنوں کو مبینہ طور پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔اس ماں نے جس نے نو ماہ اسے اپنے پیٹ میں رکھا۔
اس بیٹے نے ماں پر بھی تشدد کیا۔بہنیں مرحوم باپ کی تصویر سینے سے لگا کے روتی رہیں لیکن ظالم جاوید کو ذرا ترس نہ آیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلی اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے ،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں جاوید سے اپنی جان کا خطرہ ہے
جائیدادکے لالچ نے خون سفیدکردیابیٹے نے ماں اوربہنوں کوگھرسے نکال دیا
11:38 AM, 9 Jan, 2017