خلاءمیں چہل قدمی کرنے والی 56 سالہ خاتون نیا ریکارڈ بنانے کے لیے تیار

10:48 AM, 9 Jan, 2017

56 سالہ پیگی وائٹسن ایک امریکی خلانورد خاتون ہیں جو متعدد ریکارڈ اپنے نام لکھوا چکی ہیں،حال ہی میں وہ ناسا کے ایک مشن سے واپس لوٹی ہیں اس طرح 56 سال کی عمر میں خلانوردی کا مظاہرہ کرنے والی وہ بزرگ ترین خاتون بن گئی ہیں۔

56 سالہ پیگی وائٹسن جب یہ مشن مکمل کریں گی تو خلاء میں سب سے زیادہ وقت(377دن) گزارنے والی پہلی امریکی خاتون بھی بن جائیں گی،اس کے لیے انہیں چھ ماہ مزید خلاء میں رہنا ہوگا، جب کہ اگلے ماہ وہ 57 سال کی بھی ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ ناسا کے اس مشن کا مقصد عالمی خلائی اسٹیشن میں بہتری لانا ہے۔

مزیدخبریں