ادھیڑعمر شخص کی نا بالغ لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام ، دولہا سہروں سمیت گرفتار

09:54 AM, 9 Jan, 2017

 چنیوٹ کے نواحی موضع کھڑکن میں پہلے سے شادی شدہ پچاس سالہ شخص نے تیرہ سالہ نا بالغ لڑکی سے شادی کے لئے باراتیوں کے ساتھ شادی کی بھرپور کوشش کی مگر چنیوٹ پولیس کو اس کا علم ہو گیا اور پولیس نے بروقت چھپا مار کر دلہا کو سہرے سمیت گرفتار کر لیا اس کے علاوہ پولیس نے دولہے اور دلہن کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں