لندن میں لاکھوں لوگ پریشان،زیر زمین ٹیوب سروس کے ملازمین کی ہڑتال

لندن میں لاکھوں لوگ پریشان،زیر زمین ٹیوب سروس کے ملازمین کی ہڑتال

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق ،لندن زیر زمین ریلوے کے ملازمین نے 24 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے لندن میں موجود تمام زیر زمین ٹیوب اسٹیشنز بند کر دیئے جائیں گے۔
تقریباً 4 ہزار ملازمین 830 ملازمین کی نوکری سے برخواستگی اور ٹکٹ دفاتر بند کرنے کے خلاف ہڑتال میں شامل ہیں۔ لندن کے میئر صادق خان کی ٹیوب اسٹیشن یونین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کی پریشانی دیکھتے ہوئے ۔کئی سو اضافی بسوں کو سڑکوں پر چلایا جارہا ہے۔