بہت عرصے سے عوام نوکیا موبائل کاے آنے کا انتطار کر رہی تھی ،آخر کار نوکیا کمپنی نے اپنا پہلا اینڈروئیڈ سمارٹ فون متعارف کروا دیا۔
یہ فون ایچ ایم ڈی گلوبل ریلیز کرے گی اور اس موبائل کو نوکیا 6 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نوکیا کمپنی کے برانڈ کے حقوق مائیکروسافٹ نے خریدے تھے اور یوں نوکیا ونڈو فون ریلیز کئے گئے تھے۔ لیکن اب ایچ ایم ڈی نوکیا کے لیے پہلا اینڈروئڈ فون ریلیز کررہی ہے۔
ایچ ایم ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اس میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کا ساتواں ورژن نوگاٹ شامل کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اینڈروئڈ فون سے نوکیا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ایک وسیع دنیا کو اپنے فون میں شامل کرسکے گا جو صارفین کے لیے توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ نئے فون کے ہارڈ ویئر میں بھی جدت پیدا کی گئی ہے اوراس اینڈروئڈ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سرکٹ اسٹوریج، 16 میگا پکسل کیمرہ اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔ اضافی میموری کے لیے ایس ڈی ایم کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس طرح نوکیا درمیانی مارکیٹ میں اپنا قدم جمانا چاہتا ہے