پاکستانی ٹیم کو نقصان، فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث باہر ہو گئے

پاکستانی ٹیم کو نقصان، فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث باہر ہو گئے

لاہور: قومی فاسٹ بولر حارث رؤف جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کی رپورٹ آگئی ہے، جس کے تحت احتیاطی تدابیر کے پیش نظر انہیں میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور ان کی مکمل صحت یابی کی توقع ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان یہ اہم میچ 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات جیت پر منحصر ہیں، جبکہ شکست کی صورت میں ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔