ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا شاندار افتتاح، 70 بین الاقوامی ٹیمیں شریک

10:11 PM, 9 Feb, 2025

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ شو کا عنوان ”اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ رکھا گیا ہے، جس میں 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

یہ ثقافتی اور تفریحی میلہ 13 سے 23 فروری تک لاہور کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا، جس میں نیزہ بازی، تیر اندازی، بُزکشی اور پولو کے دلچسپ مقابلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

14 سے 16 فروری تک موسیقی کے فروغ کے لیے خصوصی میلہ ہوگا۔
19 فروری کو صوفی فیسٹیول منعقد ہوگا، جس میں صوفی بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
18 اور 19 فروری کو کبڈی کے مقابلے ہوں گے۔
16 فروری کو نایاب گاڑیوں کا شاندار کار شو منعقد ہوگا۔
ہارس اینڈ کیٹل شو کا مقصد پاکستان کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ مختلف ممالک سے آنے والی ٹیموں کی شرکت سے اس ایونٹ کی بین الاقوامی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
 

مزیدخبریں