راولپنڈی میں پتنگ بازی نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

10:03 PM, 9 Feb, 2025

راولپنڈی: آریا محلے میں پتنگ بازی کے دوران 15 سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے نیچے گر گیا۔

حادثے کے فوراً بعد زاہد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، زاہد کے سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

یہ واقعہ راولپنڈی میں پتنگ بازی کے خطرناک رحجان کا ایک اور ثبوت ہے، جو ماضی میں بھی کئی قیمتی جانیں لے چکا ہے۔
 

مزیدخبریں