ایلون مسک کا ٹک ٹاک خریدنے سے انکار، کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی

ایلون مسک کا ٹک ٹاک خریدنے سے انکار، کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی

نیو یارک: امریکی ارب پتی اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ انہیں ٹک ٹاک خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مسک نے دو ہفتے قبل ایک کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے کوئی بولی نہیں لگائی"۔

یہ بیان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسک کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیشکش کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی اس کے فارمیٹ سے واقف ہیں، لہٰذا وہ اس کے حصول میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔


ٹک ٹاک، جس کے 17 کروڑ امریکی صارفین ہیں، کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہونے کی وجہ سے پابندی کا سامنا ہے۔

امریکی قانون کے مطابق، یا تو بائٹ ڈانس ٹک ٹاک کو فروخت کرے گی، یا پھر اسے ملک میں مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں میں مقبول ہے اور 2024 کے انتخابات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔


ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اس سے پہلے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایپ کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

دوسری جانب، ایپل اور گوگل نے بھی امریکی قانون کے نفاذ کے بعد سے ٹک ٹاک کو اپنے ایپ اسٹورز پر بحال نہیں کیا، جس سے ایپ کا مستقبل مزید غیر یقینی ہوگیا ہے۔