راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 7 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3 خارجی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب، شمالی وزیرستان کے میر علی میں 4 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔