تین ملکی سیریز چیلنج ہوگا، جیت کے لیے پوری کوشش کریں گے: ٹیمبا باؤما

06:24 PM, 9 Feb, 2025

لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں بہترین کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولر اینریک نوکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ کوربن بوش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نوکیا بیک انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے، جو جنوبی افریقہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔

ٹیمبا باؤما نے مزید کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو دو اسپنرز کو کھلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں کھیل رہے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز تیاری کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سہ فریقی سیریز ایک بڑا چیلنج ہوگا، مگر ٹیم متحد ہے اور سیریز جیتنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
 

مزیدخبریں