کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوامی مفاد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس کو مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں، اس لیے چارج پارکنگ سے حاصل ہونے والے 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں رہی۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس ختم کی جا رہی ہے، جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، تاکہ شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔