اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سال 2025 شوبز کی شادیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے، جہاں کئی شوبز شخصیات نے اپنی شادیوں کا اعلان کیا، وہیں انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں بھی سرگم ہوگئی ہیں۔

اداکارہ انمول بلوچ کی جلد شادی کی خبریں پھیلنے کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے ہونے والے شوہر ایک کروڑ پتی کاروباری شخصیت ہیں، اور ان کا تعلق اداکارہ ایمن سلیم کے خاندان سے ہے۔

اس سے پہلے، اداکارہ ماورا حسین نے اپنے دیرینہ دوست امیر گیلانی سے شادی کی تھی، جس سے شوبز حلقوں میں ایک نیا جوش پیدا ہوا تھا۔ اب انمول بلوچ کی شادی کی خبریں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں، اور ان کے مداح اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں