پاکستان نے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے امدادی کھیپ روانہ کر دی

02:41 PM, 9 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستانی حکومت کی جانب سے لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 23 ویں کھیپ روانہ کی گئی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیپ میں 50 ٹن امدادی سامان شامل ہے جس میں ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل، کپڑے، خیمے اور گرم بستر شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک لبنان، غزہ اور شام کے متاثرہ علاقوں کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 803 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔ یہ امدادی سامان جنگ زدہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں