پیرس : فرانس کے نانتیز ریلوے اسٹیشن پر ایک فرانسیسی مسافر کو موبائل کا لاؤڈ سپیکر کھول کر فون پر بات کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، ڈیوڈ نامی مسافر اپنی بہن سے باتیں کر رہا تھا جب ایک ریلوے اہلکار نے اسے سپیکر بند کرنے کی ہدایت دی اور خبردار کیا کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو جرمانہ بھرنا پڑے گا۔
ڈیوڈ نے یہ سمجھا کہ اہلکار مذاق کر رہا ہے، اس لئے وہ ہنسی میں آ گیا، لیکن اہلکار نے فوراً 150 یورو (تقریباً 45 ہزار روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ چونکہ ڈیوڈ موقع پر جرمانہ ادا نہیں کر سکا، اس کی رقم بڑھ کر 200 یورو (58 ہزار روپے) ہو گئی۔
ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسافروں کی شکایات پر یہ قدم اٹھایا، جنہوں نے ڈیوڈ کی بلند آواز میں بات کرنے کی شکایت کی تھی۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ عوامی جگہوں پر دوسرے مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے قوانین کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔