ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کا شہر میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

 ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کا شہر میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے شہر میں ٹریفک حادثات کے پیش نظر ڈمپرز کے دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے حکم کے مطابق، ڈمپرز کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کیے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو تین ماہ کے اندر اپنے آپریشن کو رات کے وقت منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ، شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیورز کی فزیکل ویری فکیشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔چیف سیکرٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ماہ کے اندر شہر میں ٹریفک کے حالات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے چالان کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں