ملک بھر میں ادویات سمیت ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی

ملک بھر میں ادویات سمیت ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی

اسلام آباد : پاکستان میں جنوری 2025 کے دوران ملک بھر میں صحت کی سہولتیں مزید مہنگی ہو گئیں، جس کے باعث عوام کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں 5.36 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 15.16 فیصد تک پہنچ گیا۔

جنوری میں کلینک کی فیسوں میں 4.28 فیصد تک اضافہ ہوا، جبکہ ڈینٹل سروسز کی قیمتوں میں 2.22 فیصد کا اضافہ ہوا اور سالانہ طور پر یہ 26.16 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔ ہسپتالوں کی فیسوں میں 0.36 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہسپتالوں کی قیمتوں میں 13.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور جنوری کے دوران 0.52 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں 17.48 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں