نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر شہباز زرداری ملاقات ، پنجاب اور وفاق میں مل کر حکومت بنانے پر اتفاق

11:50 PM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پر 2بڑی جماعتوں  کے بڑوں  کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے۔ نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے آصف زرداری سےملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ،آصف   زرداری اور شہباز شریف میں مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کرنے پر اتفاق  کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔شہباز شریف نے  نواز شریف کا پیغام آصف  زرداری کو پہنچایا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا حکومت سازی  کیلئےدونوں جماعتوں کی جانب سےتجاویز پیش کی جائیں گی ۔  آئندہ ملاقات میں تمام  معاملات کو  باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی ۔ آصف زرداری پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد ن لیگ کو جواب دینگے۔ 

مزیدخبریں