اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامی آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 113 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جبکہ بقیہ دو سیٹوں پی کے 22 اور 27 پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 91 نشستیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔ جمیعت علمائے اسلام ف کا 7 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن 5، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 4 اور جماعت اسلامی 3، پی ٹی آئی پی2 اور اے این پی کی صرف ایک سیٹ ہے۔