اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 297 سیٹوں میں سے 295 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے گجرات سے پی پی 28 کا ابھی اعلان نہیں ہوا جبکہ ایک سیٹ پی پی 266 پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن 138 نشستیں حاصل کرکے پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے حامی اور دیگر آزاد امیدوار ہیں انہوں نے 136 سیٹیں جیتی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 10 ، پاکستان مسلم لیگ ق کے پاس 8 ، استحکام پاکستان پارٹی ، تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ضیا کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔