سیکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف اللہ میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ابوحمزہ خراسانی ہلاک

10:43 PM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے  قلعہ سیف اللہ میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق    شدید فائرنگ کے تبادلے  میں  دہشتگرد عبدالشکور،نعمان اور ابو حمزہ خراسانی  کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گردقلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

  ہلاک ہونے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھااور بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔

  سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث خود کش حملے کامیابی سے ٹل گئے۔  سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں