راجن پور میں آزاد امیدوار اور ن لیگ کے حامیوں میں تصادم ، ایک جاں بحق

04:46 PM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راجن پور : راجن پور میں آزاد امیدوار اور (ن) لیگ کے حامیوں میں تصادم کے دوران فائرنگ اور پتھراؤ سے 1 شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

 پولیس نے آزاد امیدوار شمشیر مزاری اور خضر مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔راجن پور میں پی پی 297 کے نتائج میں ردوبدل کے الزام پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پی پی 297 اور این اے 189 کے نتائج تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔
 

مزیدخبریں