میانوالی کے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

01:40 PM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

میانوالی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی سے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔  

میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد جمال احسن خان 2 لاکھ 17 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے عمیر خان نیازی 1لاکھ 79 ہزار 820 ووت لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ 

واضح رہے کے میانوالی سے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے سرکاری رزلٹ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ البتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بھی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امید وار آگے ہیں۔ 

مزیدخبریں