لاہور: لاہور کےحلقہ این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب میرے رزلٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کا X پر ویڈیو پیغام کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کےنیچے پانچ صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے، لیکن میرا رزلٹ آین اے 128 کا رُکا ہوا ہے۔ مجھے ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب میرے رزلٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پریزائڈنگ آفیسر کے دستخط شدہ جو فارم 45 موجود ہیں ان کے مطابق میری این اے 128 میں 8000 کی لیڈ ہے۔ لیکن آر او صاھب نے مجھے کل زبردستی پولیس کے زریعے اپنے کمرے سے نکلوایا جو قانونی طور پر ایک جرم ہے۔ میرا حق ہے وہاں بیٹھنا جب رزلٹ مرتب ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے اطلاعات آ رہی ہیں آر او کے عملے سے کہ مجھے ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب میرے رزلٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ میں اس کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔