قومی اسمبلی، آزادامیدوار 21 نشستوں کیساتھ سرفہرست

12:33 PM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 63 اور  پنجاب اسمبلی کی37، کے پی اسمبلی کی 56، بلوچستان اسمبلی کی 11 اور  سندھ اسمبلی کی 75نشستوں کے نتائج جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد امیدوار وں نے 21 نسشتیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی 21 نشستیں حاصل کیس۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن نے 17 سیٹیں حاصل کیں۔ بی این پی عوامی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق ایک ایک نسسشت پر کامیاب ہو سکے۔ 

پنجاب اسمبلی کی 88نشستوں پر مسلم لیگ نون 45, آزاد 38جبکہ مسلم لیگ ق 2نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی 11 نشستوں کا اعلان کردیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 3، جمعیت علما اسلام پاکستان 3، مسلم لیگ نون 2پر کامیاب ہو سکی۔ ،جماعت اسسلامی 1،  بی این پی عوامی ایک اور آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔ 

کے پی اسمبلی کی 56نسشتوں کا اعلان ہوگیا۔

کے پی میں آزاد 49،  مسلم لیگ ن 4، جے یو آئی پی 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔ 

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 75نشستوں کا اعلان کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی 63، آزاد 5 ایم کیو ایم 4 اور جماعت اسلامی 1 نشست لینے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزیدخبریں