دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز گرفتار

دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز گرفتار

نارروال: سینئر سیاسی رہنما اور  آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق مہناز اکبر عزیز اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لت لیا گیا۔

اس سے قبل مہناز اکبر عزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔

 دانیال عزیز ن کی اہلیہ نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔


واضح رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں تاہم الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر اُنہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں