نواز شریف کا انتخابی فتح کی تقریر کا منصوبہ منسوخ، مسلم لیگ ن ہیڈکوارٹر سے روانہ

08:11 AM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک


لاہور: ٹی وی اینکر و صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے طے شدہ فتح کی تقریر نہیں کی اور پاکستان مسلم لیگ ن ہیڈ کوارٹرچھوڑ کر چلے گئے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر سے نیوز رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اینکر و صحافی کامران شاہد نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات میں فتح کی تقریر کا منصوبہ منسوخ کرتے ہوئے پی ایم ایل این ہیڈ کوارٹر سے روانہ ہو گئے۔


جو نیوز کی الیکشن لائیو ٹرانسمیشن میں عبداللہ سلطان نے بھی رپورٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اپنی طرف سے انتخابات کی فتح کی تقریر کرنے کا منصوبہ تھا جو کہ مکمل نہ ہو سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتح کی تقریر کرنے کیلئے پنڈال بھی سجا ہوا تھا، لوگ بھی موجود تھے لیکن پہلے نواز شریف وہاں سے چلے گئے پھر باقی لوگ بھی ان کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔

مزیدخبریں