لاہور: مسلم لیگ رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں واحد اور سب سے بڑی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک جو نتائج انہوں نے ن لیگ کے الیکشن سیل میں مرتب کیے ہیں اور جو پبلک ڈومین میں موجود ہیں اس میں پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر ابھری ہے،انہوں نے ساتھ ہی الحمدللہ بھی لکھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم الیکشن کمیشن کے سرکاری مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔