انتخابی نتائج میں تاخیر، سٹاک ایکسچینج انڈیکس گر گیا

10:22 AM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: عام انتخابات کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا 2 ہزار پوائنٹس کمی سے آغاز ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار پوئنٹس کم ہو کر 62 ہزار 143 پر ہے۔ 

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ الیکشن کے غیر متوقع نتائج پر انڈیکس 3 فیصد گرا ہے۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اب بھی ہولڈ کیے گئے نتائج کا اعلان شروع کر دے تو بھی دوپہر تک ہنڈرڈانڈیکس بہتر ہو جائے گا۔  


 

مزیدخبریں