اسلام آباد:وزارت داخلہ نے انتخابات کے رابطے کی کمی کو نتائج میں تاخیر کی وجہ قرار دے دیا۔
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ”عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔“
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا تھا کہ ”عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔“
عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔#Election2024
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) February 9, 2024