راولپنڈی: سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ ہے کہ لاہور میں حلقہ این اے 128، این اے 122 اور این اے 127 کے نتائج آر اوز الیکشن کمیشن کو بھجوا چکے ہیں اور ان نتائج کے اعلان میں تاخیر الیکشن کمشین خود کر رہا ہے۔
سینئر صحافی حامد میر نے جیو نیوز کی الیکشن لائیو ٹرانسمیشن میں یہ دعویٰ کیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 17 کے ریٹرنگ آفیسر (آر او )نے رات ساڑھے گیارہ بجے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کسی مقصد کے تحت اعلان میں تاخیر کی۔
حامد میر نے دعویٰ کیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 18 اور این اے 122 کے بھی آر اوز اپنے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوا چکے ہیں۔
حامد میر کا کہنا ہے کہ ان حلقوں کے آراوز اپنے قریبی اقارب کو بتا رہے ہیں کہ ہم نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوا چکے ہیں۔
حامد میر نے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نتائج آپ کے پاس موجود ہیں آپ نے کسی وجہ سے خود نتائج کا اعلان نہیں کر رہے۔
حامد میر کا کہنبا تھا کہ الیکشن کمشین دنیا کو کیا میسج دینا چاہ رہا ہے کہ دس بج گئے لیکن ابھی تک انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کے لاہور کا حلقہ این اے میں آزاد امیدوار لطیف کھوسہ اور مسلم لیگ ن کے سعد رفیق آمنے سامنے ہیں، حلقہ این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری جنہیں مسلم لیگ ن کے حمایت حاصل ہے مد مقابل ہیں۔
خیال رہےکہ لاہور کے حلقہ این اے 127 سے حمزہ شہباز اور حالیہ حمزہ مدمقابل تھیں، جس میں کچھ دیر پہلے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت حمزہ شہباز کو برتری حاصل ہے۔