لاہور: مسلم لیگ کی ترجمان و رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے، انشاءالٰلہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔
انشاءالٰلہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے۔…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 9, 2024
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔