صوابی: این اے 19 صوابی 1 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اسد قیصر جیت گئے ۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 19 صوابی 1 میں آزاد امیدوار اسد قیصر جیت گئے ، جے یو آئی کے فضل علی پینتالیس ہزار 567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 261 سے ثناء اللہ زہری کو شکست، اختر مینگل نے میدان مارلیا۔
غیر حتمی نتیجےکے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 3 ہزار 404 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔پیپلز پارٹی کے سردار ثناء اللہ زہری 2 ہزار 871 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔