قومی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان، این اے 261 سے اختر مینگل کامیاب 

04:41 AM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 میں بلوچستان نیشنل پارٹی  (بی این پی) کے محمد اختر مینگل کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی پہلی نشست کا سرکاری حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق قلات سے قومی اسمبلی کے حلقہ 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل کامیاب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔261، قلات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل 3ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔پیپلز پارٹی کے سردار ثنااللہ زہری 2ہزار 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں