اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب تک نتائج 50 فیصد سے زیادہ نہ ہوجائیں، حتمی ٹرینڈ کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب تک نتائج 50 فیصد سے زیادہ نہ ہوجائیں، حتمی ٹرینڈ کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم بھی کہہ رہے ہیں جلد از جلد نتائج چاہئیں، ہم سب جاگ کر نتائج کا انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کا جلدی اعلان ہوجائے تو ہم سب خوش ہوں گے، موبائل فون بند تھے تو اس سے سب کا نقصان ہوا، ہمیں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
ان کاکہنا تھا کہ 2018 کے مقابلے میں پُرامن انتخابات ہوئے ہیں، پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میں نارووال میں ہوں، ہم نتائج اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔