الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے کے اندر نتائج جاری کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے کے اندر نتائج جاری کرنے کی ہدایت
سورس: file

اسلام آباد :الیکشن کمیشن  نے  ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے کے اندر نتائج جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کو 30 منٹ کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

 الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کے اندر نتائج کا اعلان کیا جائے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے مختلف ٹی وی چینلز پر نتائج سے متعلق خود سے منسوب بیانات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں