پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی چار نشستیں جیت لیں، حلقہ پی ایس۔61 سے شرجیل میمن کامیاب

01:13 AM, 9 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی چار نشستیں جیت لیں۔  حلقہ پی ایس۔61 سے شرجیل میمن کامیاب  ہوگئے ہیں۔ 
پی ایس 61 کے تمام 135 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن نے 63 ہزار 638 ووٹ حاصل کیے۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیدوار سعید تالپور 11 ہزار 719 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ سٹیشنز  کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں