پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے

08:49 PM, 9 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ویڈیو لنک ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی منظوری دیدی۔ 
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو اچھی خبر دیں گے اور آج ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

مزیدخبریں