اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی کارکردگی اور رفتار جانچنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان قرضہ سکیم سے متعلق آپریشنل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک 30 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف پورا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں میں انٹر پرینیور شپ اور روزگار کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان آبادی کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے، وسائل فراہم کئے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اور نجی شعبوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔
وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی کارکردگی اور رفتار جانچنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام
06:56 PM, 9 Feb, 2023