راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پربےبنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آرمی چیف امریکا کا دورہ کر رہے ہیں ۔ آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پرہیں۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف 5ویں پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورےپرہیں۔اس کانفرنس میں 2016 سے پاکستان کی اعلیٰ قیادت شرکت کر رہی ہے۔