جی ایچ کیو کی پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت

05:40 PM, 9 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کیلئے فوج اور رینجرز اہلکار دینے سے معذرت کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو جی ایچ کیو کے جواب سے آگاہ کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی واقعات کے بعد سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے میں مصروف ہیں، آپریشن کے باعث سکیورٹی اداروں کو کہیں اور لگانے کی گنجائش نہیں۔ 
وزارت داخلہ کا خط میں کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے میں مصروف ہیں، دہشت گرد گروپ نے سیاسی جماعتوں کو کھلے عام حملوں کی دھمکیاں دیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ 
وزارت داخلہ کا خط میں مزید کہنا ہے کہ فوج کے اہلکار مردم شماری کیلئے بھی سکیورٹی فراہم کریں گے، صوبائی عام انتخابات اور 64 ضمنی انتخابات کیلئے فورسز کی فراہمی ممکن نہیں ہے البتہ راجن پور ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز بطور کوئیک ریسپانس فورس دی جا سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں