عمران خان  جھوٹا، نالائق، گھڑی چور،نااہل ،کرپٹ اور دہشت گردوں کا مدد گار ہے: مریم اورنگزیب

12:52 PM, 9 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں۔

اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا ، ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، کیا وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے  ۔ہارے ہوئے نالائق ،نااہل ، گھڑی چور،کرپٹ ،بہروپیے کو کسی کی فکر نہیں ۔ بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں. عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں